چترال (محکم الدین) چترال کے بینکوں میں کرنسی نہ ہونے کی وجہ سے کلائنٹس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اور سینکڑوں کلائنٹس بینکوں میں چیک کیش کرنے میں ناکام لوٹ جاتے ہیں۔ اور انتہائی طور پر ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔ جب کہ دوسری طرف بینکوں کے اسٹاف کو بھی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اور جہاں کیش دستیاب ہیں۔ وہ بوسیدہ نوٹوں پر مشتمل ہیں۔ ذرائع کے مطابق چترال کے بینکوں میں دستیاب کیش لوگوں کی ضرورت سے بہت کم ہے۔ جسے دُگنا کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق مقامی نیشنل بینک کی بار بار درخواستوں کے باوجود اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ درین اثنا چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے اس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ اس سلسلے میں انہوں نے چیف منیجر اسٹیٹ بینک خیبر پختونخوا اور کرنسی آفیسر خیبر پختونخوا کو حالات سے مکمل طور پر آگاہ کیا ہے۔ اور چترال میں کیش کی کمی کا یہ مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ لوگ عید کے موقع پر خریداری کر سکیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ انہوں نے اس سے قبل بھی چترال کے کیش میں اضافہ کرنے اور براہ راست چترال کو فراہم کرنے کے سلسلے میں سٹیٹ بینک کے ذمہ دار حکام کو آگاہ کیا تھا۔ جنہوں نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دھانی کی تھی۔ لیکن نہ معلوم اسٹیٹ بینک کے حکام نے اس سنگین مسئلے پر کیونکر کر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا۔ کہ چیف منیجر اسٹیٹ بینک سے ٹیلیفونک بات ہوئی ہے اور انہوں نے مسئلے کو اب سنجیدہ لیا ہے۔ اور فوری حل کرنے کی یقین دھانی کی ہے۔ سرتاج احمد خان نے کہا۔ کہ افسوس کا مقام یہ ہے۔ کہ ہر مہینے کیش کی شارٹیج کا مسلہ ہوتا ہے۔ جبکہ نئے کیش آنے میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔ اس دوران بینک اسٹاف اور لوگوں کو کیش کی کمی کے سبب بہت زیادہ مشکل پیش آتی ہے۔ 2015سے چترال کے بینکوں کو نئے کرنسی نوٹ بھی نہیں دیے گئے ہیں۔ اور جوکیش چترال میں سکولیشن کرتا ہے۔ وہ بوسیدہ نوٹوٹوں پر مشتمل ہیں۔ جو کہ کلائنٹ اور بینک کے درمیان بعض اوقات ترش رویے کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ اب عید الفطر قریب ہے۔ اوپر سے ملازمین کی تنخواہوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ایسے میں بینکوں میں کیش کا نہ ہونا لاء اینڈ آرڈر کے حالات بھی پیدا کرسکتی ہے۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک سے اس مسئلے کو بلا تاخیر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





