(چترال میل رپورٹ)21سے 23جولائی 2017تک شندور پولو میلہ کے انعقاد کے لئے تاریخوں کی سمری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بجھوائی جائیگی
جس کافیصلہ ان کی منظوری کے بعد ہوگا،ڈی سی چترال اور دیگر متعلقہ افراد گلگت بلتستان کیساتھ جلد میٹنگ کا انعقا دکرینگے
پولو فیسٹیول کے اانعقاد سے قبل گراؤنڈ کی تزہین و آرائش،پانی کی سپلائی، ثقافتی اشیاء کے سٹالز،
متعلقہ سڑکوں کی تعمیر،ٹرانسپورٹ کا انتظام، وی وی آئی پیز کیلئے انتظامات اور دیگر امور اجلاس میں زیربحث
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعیم خان نے کہا کہ شندور پولو فیسٹیول گزشتہ سال کی نسبت مزید احسن طریقے سے منعقد کیا جائے گا اور فیسٹیول کا انعقاد عید کے بعد ہوگا جس کی تاریخوں کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد ہوگاتاہم اس موقع پر معاون خصوصی نے پولو گراؤنڈ کی تزہین و آرائش، متعلقہ حکام کیساتھ میٹنگ کاانعقاد، واٹرسپلائی، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے،ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال شندور پولو فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان اور چترال کی ٹیموں نے شرکت کی اور اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے ایونٹ دیکھنے کیلئے شندور کا رخ کیا تھا تاہم اس دفعہ بھی کوشش ہے کہ پہلے سے مزید بہتر انداز میں پولو فیسٹیول کا انعقاد کیا جا سکے،اسکے انعقاد سے دنیا کو امن کا پیغام جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے کانفرنس ہال میں شندور پولو فیسٹیول کے بارے میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان، ایم پی اے سردار حسین،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نظام الدین،بریگیڈیئر اقبال ہیڈکوارٹر21ڈویژن ملاکنڈ، طار ق خان سیکرٹری محکمہ سیاحت وکھیل، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان، جی ایم سجاد حمید، ضلع ناظم چترال، صدر پولو ایسوسی ایشن سکندرالملک،اے ڈی سی چترال نورالامین،ڈائریکٹر ہندوکش ٹریلز مقصودالملک،ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ،پی آئی اے کے بلال افضل،ڈی ایس پی چترال،نمائندہ پی ٹی وی،ہوم ڈیپارٹمنٹ اور سی اینڈڈبلیوکے نمائندے، ڈائریکٹر کلچر اجمل خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں،معاون خصوصی عبدالمنعیم خان نے کہاکہ ڈی سی چترال اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس شندور پولو فیسٹیول کی تمام سیفٹی امور کو مدنظر رکھنے سمیت فیسٹیول کے انعقاد کیلئے تیاریاں اور دیگر امور کو بھی دیکھیں گے جبکہ گلگت بلتستان کی ضلعی حکومت اور دیگر اہم شخصیات سے فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں جلد میٹنگ کا انعقاد بھی کرینگے تاکہ تمام امور کو بہتر طریقے سے سرانجام دیا جا سکے، اجلاس میں شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد کیلئے تاریخوں کا بھی تعین کیا گیا جوکہ 21سے 23جولائی طے پائے تاہم ان تاریخوں کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرینگے، اجلاس میں مزید کہاگیا کہ پولو فیسٹیول کے انعقاد سے قبل وہاں پانی کی سپلائی، ملکی سطح پر فیسٹیول کی رونمائی، پمفلٹ اور براؤشرز کی چھپائی،انفراسٹرکچر جس میں سڑکیں،پل اور دیگر راستوں کی تعمیر،گراؤنڈ کی تزہین وآرائش و لیولنگ،پاور سپلائی جنریٹر،ٹیلیفون کنکشن،ٹرانسپورٹ سہولیات،الیکٹرانک میڈیا کی کوریج،کھانے پینے کا انتظام،سیکورٹی انتظامات،لوکل ٹرانسپورٹ،وی وی آئی پیز کیلئے ہیلی کاپٹر سروس اور دیگر سہولیات،شام کے اوقات میں پروگرام جس میں کلچر نائٹ، میوزیک فیسٹیول، آتش بازی وغیرہ،دن کے اوقات میں پیراگلائیڈنگ، چترال ڈانس اور دیگر پرفارمنس،فوڈسٹالز،چترال اور گلگت کی مقامی ثقافتی اشیاء کے سٹالز،ٹینٹ ویلیج کا قیام اور دیگر اہم امور زیر غورآئے، ان تمام امور کی مکمل تکمیل اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیا گیا اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اس کے علاوہ اگر مزید کوئی چیز زیرغور ہوئی تو وہ اگلے اجلاس میں زیر بحث لائی جائے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات