چترال (نمائندہ چترال میل) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرتاج احمد خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کہ انہوں نے چترال چیمبر کی درخواست پر چترال بازار اور دروش بازار کی سڑکوں کی مرمت اور لائننگ کیلئے 4کروڑ 21لاکھ روپے کی فنڈ فراہم کی۔ پیر کے روز انہوں چترال آتالیق بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد سڑکوں کی مرمت اور بلیک ٹاپنگ کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو انجینئرز، صدر تجار یونین چترال حبیب حسین مغل اور تاجر برادری کے افراد موجود تھے۔ انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو سے کام کو معیار کے مطابق مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اور موقع پر سڑک پر بچھائے گئے ناقص بجری کی جگہ پتھر توڑ کر بچھانے اور نالیوں کو بہتر طریقے پر تعمیر کرنے ضرورت پر زور دیا۔ سرتاج احمد خان نے کہا۔ کہ صوبائی حکومت نے تاجر برادری کو مشکلات سے نکالنے یہ فنڈ فراہم کیا ہے۔ اس لئے اس فنڈ کے استعمال میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی اینڈ ڈبلیو انجینئر نے سڑک کے اطراف میں قائم مارکیٹ اور اڈے سے مین سڑک پر چھوڑے گئے نالیوں کیلئے متابادل انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ تاکہ بلیک ٹاپنگ کے بعد نکاسی کے پانی کی وجہ سے سڑک کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے ٹھیکہ دار کو سڑک معیار کے مطابق تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات