پشاور(نمائندہ چترال میل)اسیران ختم نبوت ﷺ چترال کی رہائی کا فیصلہ۔سینئیر منسٹر عنایت اللہ خان کی قیادت میں وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملا قات۔
وزیر اعلیٰ نے آئی جی خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کر دیں۔اھالیان چترال کی طرف سے وزیر اعلیٰ،سینئر وزیر،وزیر خزانہ،ھوم سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا کا شکریہ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما صدر جمعیت اتحاد العلما خیبر پختونخوا اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسیران ختم نبوت ﷺچترال کی رہائی کے سلسلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں وزیر خزانہ مظفر سید، عبدالحق اور میں شامل تھے۔وزیر اعلیٰ سے 21 اپریل 2017 ء کے واقعہ میں جس میں ایک بد بخت، ملعون رشید نے نبوت کا دعویٰ کیا تھا۔ فطری ردعمل کے طور پر چترال کے غیرت مند مسلمانوں نے احتجاج اور تھانے پر پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس نے20 افراد کو گھروں اور بازاروں سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جن پر 6-7ATA ، دفعہ 324 اور دیگر درجنوں دفعات لگا کر چترال سے ڈی آئی خان جیل اور پھر چترال جیل میں رکھا گیا اور ہنوز جیل میں ہیں کی رہائی وفد کا واحد ایجنڈا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کا موقف سننے کے بعد اصولی طور اتفاق کر لیا کہ ان اسیران ختم نبوتﷺ کو فوری رہائی ملنی چاہیے۔ چنانچہ آئی جی خیبر پختونخوا سے فون پر رابطہ کر کے ان قیدیوں کی رہائی کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔انشاء اللہ بہت جلد ان اسیران کی رہائی عمل میں آئیگی اور عنقریب یہ افراد اپنے اپنے گھروں میں ہونگے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ، وزیر خزانہ مظفر سید، ھوم سیکرٹری خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا کا اپنی اور اہلیان چترال کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس اعلان سے پورے چترال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس موقع پر ہم صوبائی حکومت اور آئی جی خیبر پختونخوا سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ نبوت کے جھوٹے دعویدار ملعون رشید کے کیس کا فوری ٹرائل شروع کیا جائے۔ تاکہ اس کو بلا تاخیر قرار واقعی سزا مل سکے۔ چونکہ یہ شخص نبی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر کے مرتدہوچکا ہے۔لہٰذا اس کو شریعت کے مطابق سزا دی جائے اور عدالتی کاروائی سے قوم کو آگاہ رکھا جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات