پاکستانی نوجوان کا شاندار کارنامہ، میڈیسن ایپ ”ہائے ڈاکٹر‘ متعارف

Print Friendly, PDF & Email

ملتان (نیوز ڈیسک) دکھی انسانیت کی خدمت کی جذبے سے سرشار ملتان کے آئی ٹی کے ہونہار طالبعلم نے میڈیسن ایپ ’’ہائے ڈاکٹر“متعارف کروادی۔ ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے ہی اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے مشورہ بھی لیا جاسکتا ہے۔اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات بھی گھر بیٹھے منگوائی جا سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے والے محمد زاہد نے ایک ایسی ایپ متعارف کروائی ہے جو شہریوں کو گھر بیٹھے اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے لنگ کروائے گی۔محمد زاہد نے میڈیسن ایپ ”ہائے ڈاکٹر“ گوگل پلے سٹورپر بھی متعارف کروادی گئی ہے جسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔محمد زاہد کے مطابق اس ایپ کے ذریعے کسی بھی بیماری کے متعلقہ ڈاکٹر کو سرچ کرکے اس سے کنسلٹ کیا جا سکتا ہے اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کو گھر بیٹھے منگوایا بھی جا سکتا ہے۔محمد زاہد کا مزید کہنا ہے کہ جلد ہی اس ایپ میں لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت بھی شامل کر دی جائے گی جس کے ذریعے لیبارٹری اسٹاف گھر آکر ٹیسٹ کیلئے نمونہ لے جائے گا۔