چترال (نمائندہ چترال میل) انجمن ترقی کھوار چترال کے انتخابات میں شہزادہ تنویر الملک کو چھ ماہ کی عبوری مدت کے لئے دوبارہ صدر منتخب کرلئے گئے جبکہ صادق اللہ صادق سینئر نائب صدر، اسلم شیروانی، محمد سلیم، اور محمد جناح الدین پروا نہ نائب صدور، ظہورالحق دانش جنرل سیکرٹری، فدا محمد فدا جائنٹ سیکرٹری، سید نذیرحسین شاہ نذیر پریس سکرٹری اور ثناء اللہ ثانی خزانچی منتخب ہوگئے۔ چترال پریس کلب کے ہال میں انجمن کے سابق صدر امیر خان میر کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ سابق صدر کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر چھ ماہ کی عبوری مدت کے لئے دوبارہ صدر مقرر کیا جائے جوکہ دسمبر کے بعد بھی اس عہدے پر کام جاری رکھے گا۔ اجلاس کے شروع میں شہزادہ تنویر الملک نے گزشتہ تین سالوں کے دوران انجمن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے بے حد سراہا گیا۔ اپنی صدارتی خطاب میں امیر خان میر نے کہاکہ انجمن ترقی کھوار اب ایک تناور درخت بن چکا ہے جس کے چھاؤں تلے چترال کے ادیب اور شاعر اس زبان کی خدمت میں مصروف ہیں جوکہ ہر قسم کے تعصبات اور تنگ نظر ی سے پاک تنظیم ہے جہاں رواداری اور بھائی چارہ کے عنا صر ذیادہ نمایان ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات