چترال(نمائندہ چترال میل)گذشتہ دنوں گورنمنٹ ہائیرسکنڈری سکول ایون کاافتتاح کرتے ہوئے ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین ڈیڈاک وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہاکہ ضلع چترال کے مقصدکے حصول کے لئے علم کی شمع کوگھرگھرپہنچاناپڑے گا،الحمداللہ اپنے 9سالہ دوراقتدارمیں چترال کے تمام علاقوں میں تعلیمی ادارے بناچکاہوں،اورگاؤں ایون کی ترقی کے لئے میرے خدمات روزروشن کی طرح عیان ہیں نہ صرف ایون بلکہ پورے ضلع میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاہوں۔انہوں نے کہاکہ اپنے خدمات اورکارکردگی کی بنیادپرمیں سمجھتاہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ2018ء کے الیکشن میں بھی جیت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی اورانشاء اللہ تعالیٰ اس بارمرکزاورصوبوں میں بھی حکومت پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ آئین کی بالادستی اورجمہوری اداروں کی تحفظ کیلئے کام کیاہے،ہمیشہ غریبوں،مزدوروں اورمحروم طبقے کی نمائندگی کی ہے اوریہ ہی وجہ ہے کہ آج بھی چترال کے 25ہزارغریب خاندانوں کوبے نظیرکارڈکی صورت میں ماہواروظیفے مل رہاہے۔انہوں نے کہاکہ اس سال لواری ٹنل کے تکمیل کے بعدچترال میں ایک بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے اورگلگت چترال،چکدرہ روڈکوبھی سی پیک میں شامل کیاگیاہے جس کے ذریعے مزیدترقی کے راہیں کھل جائیں گے مگرتبدیلی کے لئے چترال کے نوجوان اپنے آپ کوتیاررکھیں،
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





