چترال (نمایندہ چترال میل) صدر پولو ایسو سی ایشن چترال شہزادہ سکندر المک نے طے شدہ پروگرام کے مطابق جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ افتتاحی میچ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ چترال پریس کلب میں بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ضلع ناظم چترال کی طرف سے دفعہ 144کے نفاذ کی پُر زور مذمت کی۔ اور ٹورنامنٹ موخر کرنے کو بلا جواز قرار دیا۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ ریٹائرڈ سوبیدار محمد ہاشم، معز الدین بہرام، جمیل شہزادہ ریاض الدین اور پولو پلیرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا۔ کہ ناموس رسالت پر ہم سب کی جان قربان ہے۔ لیکن پولو ٹرنامنٹ کا چترال میں رونما ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ پانچ مئی کو ڈی سی آفس میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ناظم ڈپٹی کمشنر چترال، ڈی پی او، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور پولو ایسو سی ایشن کے عہدہ داران موجود تھے۔ جس میں اتفاق رائے سے 9مئی کو ٹیموں کے مابین ٹاس اور 10 مئی کو ٹورنامنٹ کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ لیکن گذشتہ روز ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ دوبارہ میٹنگ میں ضلع ناظم نے ٹورنامنٹ ملتوی پر بذد ہوئے۔ جبکہ تمام آفیسران ٹور نامنٹ کے منعقد کرنے پر متفق ہیں۔ اور طے شدہ پروگرام کے مطابق ضلع کے دور دراز علاقوں سے پولو پلیرز نے اپنے گھوڑے انتہائی مشکل سے چترال پہنچا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ گر ٹورنامنٹ ملتوی کرنا ہی تھا۔ تو ضلع ناظم کو ابتدائی میٹنگ میں ہی اپنا موقف واضح کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا۔ کہ پولو چترال کا انتہائی اہمیت کا حامل کھیل ہے۔ اور پولو کی وجہ پاکستان کے تمام حکمران کئی مرتبہ چترال آئے۔ اور تمام تر منصوبوں کے اعلانات پولو میچ کے موقع پر کئے گئے ہیں۔ اس لئے پولو چترال کی ترقی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اُن کے پا س ضلع ناظم کے دفعہ 144کی خلاف ورزی کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں۔ اور جمعرات کے روز دو بجے چترال چیو پُل سے ایک پُر امن پولو پلیرز اور تماشائیوں کی ریلی نکالی جائے گی۔ جو پولو گراؤنڈ چترال پہنچ کر ختم ہوگا اور ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہم کسی کے مخالف اور کسی کی حمایت نہیں کرتے۔ ہم صرف پولو کھیل تک محدود ہیں۔ جو کہ ہماری ثقافت ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





