چترال (نمائندہ چترال میل)راولپنڈی سے چترال آنے والی کوسٹر بس لواری ٹاپ کے پہاڑی سلسلے میں دارو خوڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا جسکے نتیجے میں 11افراد جان بحق اور 10افراد زخمی ہو گئے جان بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بد قسمت کوسٹر گاڑی نمبر C-2033 جسے ڈرائیور خالق استاذ سکنہ کشمیر چلارہا تھا گذشتہ رات 8بجے پیر ودہائی راولپنڈی کے کرسٹل لائن اڈے سے چترال کے لئے روانہ ہوچکا تھا۔ اڈہ ذرائع کے مطابق اس بس میں کل 27 افراد سوار تھے جن میں 23مسافر اور دوبچے، گاڑی کا ڈرائیور اور کلینیئر شامل ہیں۔ یہ حادثہ صبح ساڑھے سات بجے دارو خوڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب بدقسمت بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کو راستہ دے رہا تھا۔ اس وقت گاڑی سے کلنیئر اور ایک مسافر نیچے اتر گئے تھے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی رضارکاروں، پولیس، آرمی اور سکاؤٹس کے اہلکاروں اور لواری ٹنل پراجیلٹ میں کام کتنے والے اہلکارعن نے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ دیر پولیس کے اے ایس آئی صاحب نبی سکنہ برنس کی قیادت میں پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر موجود رہی۔ جان بحق افراد اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر بالا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر بالا میں موجود دیر پولیس کے سب انسپکٹر محمد اسلام نے مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں جان بحق افراد میں سراج الدین ولد نظام الدین سکنہ اوسیک دروش، سید ہیبت اللہ ولد سید ظفر علی شاہ سکنہ گلشن آباد راولپنڈی، امیر سلام ولد محمد اسلام سکنہ باجوڑ، محمد شفیع ولد غلام نبی سکنہ بروم کاغ کوشٹ، سید کلیم اللہ ولد سید ہیبت اللہ سکنہ راولپنڈی، سعدیہ دختر سید ہیبت اللہ سکنہ راولپنڈی، مولانا زار نبی ولد شیر خان سکنہ شاگروم تریچ ان کا بھایی محب الرحمن ولد شیر خان سکنہ شاگروم اور مولانا زارنبی کے تین بچے شامل ہیں۔ پولیس نے زخمی افراد کی جو فہرست بتائی اسکے مطابق زخمی افراد میں بشیر الدین ولد عزیز الدین سکنہ چترال، حاجرہ بی بی زوجہ زر نبی سکنہ موڑکہو چترال، حمیرہ بی بی زوجہ توفیق سکنہ دروش، آصف الدین ولد عبدالحلیم سکنہ موڑکہو، شاہد اقبال ولد نا معلوم چترال، عامر ولد محمد سکنہ کراچی، نقاش ولد شمشاد مسیح فیض آباد چترال، تنویر اللہ ولد نصیر اللہ سکنہ دروش، نادیہ دختر ہیبت اللہ سکنہ راولپنڈی اور محمد عثمان ولد عزیز الحق سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ دیر پولیس اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے کرسٹل لائن اڈے کے ذمہ داران سے لسٹ منگوا لئے۔ دیر پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور مسافروں کے سامان کو اپنی تحویل میں لے رہی ہے۔ درین اثناء چترال کے علاقہ شاگروم سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی میتن چترال شہر پہنچا کر ابایٰ گاوں روانہ کر دی گیی ضلع ناطم چترال مغفرت شاہ ،مولان عبدالرحمان نے چترال میں لاشیں وصول کیں انہوں نے غم زدہ خاندان سے تغزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات