چترال(نمائندہ چترال میل) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان کو فون پرگذشتہ ہفتے پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے میں ان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو آئین وقانون کے مطابق مثبت انداز میں نمٹا کر اپنا فرض منصبی احس طریقے سے نبھایا،جس پر وہ داد تحسین کے مستحق ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اُنہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ علماء کرام امن پسند ہیں اور قانونی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس معاملے کو قانون کے سپرد کرکے اُنہوں نے دانشمندی کا ثبوت دیا اور خون خرابے کے خطرے کو ٹال کر ملک وقوم کو یقینی بدنامی سے بچایا۔مولانا فضل لرحمن نے خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ قدم قدم پر ان کے ساتھ ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے مولانا خلیق الزمان سے واقعے اوراس کے بعدکے حالات کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات