چترال (نمائندہ چترال میل) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ایمر جنسی بنیادوں پر چترال میں اکنامک زون کیلئے 40ایکڑ زمین کی خریداری کیلئے احکامات دیے ہیں۔ جبکہ مزید 300ایکڑ آراضی کی خریداری اس کے علاوہ ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں پاک چائنا اقتصادی راہداری کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان کی اُن سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرتاج احمد نے سابقہ ملاقات میں جاری ڈائریکٹیوز پر عملدر آمد کرتے ہوئے چترال یونیورسٹی کے قیام، ریشن بجلی گھر کی بحالی، چترال اور دروش بازار کے انٹرنل روڈ ز کی بہتری کیلئے 9کروڑ روپے کی منظوری، چترال چیمبر کیلئے پلاٹ کی الاٹمنٹ، دو واٹر ٹینکر اور چترال ٹاون کی آرائش و زیبائش کیلئے خطیر رقم کی منظوری پر اُن کا شکریہ دا کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ سیلاب اور زلزلے کے دوران متاثرہ کاروباری افراد کی مدد کیلئے ERKFکے تحت جو امداد دی جارہی ہے۔ چترال کو اُس میں شامل کرکے کاروباری افراد کو مشکلات سے نکالا جائے۔سرتاج احمد خان نے وزیر اعلی سے ارندو ڈرائی پورٹ کو ڈویلپ کرنے سے چترال پر اُس کے مثبت اثرات پڑنے سے متعلق وزیر اعلی کے گوش گُزار کی، اور چترال میں حالیہ دنوں کے دوران رونما ہونے والے حالات سے بھی آگاہ کیا۔ سرتاج احمد نے وزیر اعلی کو چترال آنے کی دعوت دی۔ جسے انہوں نے قبول کی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





