دبئی (نمائندہ چترال میل)اویرسیز چترال ویلفیئرایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدر ومعروف سماجی شخصیت حاجی محمد ظفر نے حال ہی میں چترال میں رونما ہونے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو بروقت اورخوش اسلوبی سے ہینڈل کرنے پر ضلعی انتظامیہ چترال،چترال سکاؤٹس،علماء کرام اورخاص کر خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے اورکہا ہے کہ خطیب صاحب نے جس تدبر اوربہادری کے ساتھ چترال کو ایک بڑے حادثے سے بچایااورمسجد جو کہ اللہ کا گھر اورامن کی جگہ ہے کے تقدس کو بحال رکھا جس کے لئے ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اورعلماء کرام امن کے داعی ہیں۔ اس موقع پر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نظارولی شاہ، حاجی ظفر الدین، فیض الرحمن عزیز، شاہ علی، حاجی گلاب اورحاجی سردار نے بھی خطیب صاحب کو ان کی تدبرانہ کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





