چترال (نما یندہ چترال میل) چترال میں مردم شماری 25اپریل سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جائیگا۔ ڈسٹرکٹ سنسس آفیسرچترال عبدالاکرم نے اتوار کے روز مردم شماری کے چارج سپرنٹنڈنٹس کو سامان تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ چترال کے طو ل و عرض میں 25اپریل سے خانہ شماری اور مردم شماری کا عمل شروع ہو گا۔ اور 35دنوں کے دورانیے میں یہ کام مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ تحصیل چترا ل میں 14چارج سپرنٹنڈنٹ،63سرکل سپروائزر 185انومیرٹر ز 370بلاک میں مردم شماری کے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ مردم شماری سٹاف کی سکیورٹی کیلئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔ جس میں آرمی اور پولیس کے جوان ڈیوٹی انجام دیں گے۔ عبدالاکرم نے کہا۔ کہ مردم شماری کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ جو چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔ اور دو اسٹاف ہر وقت ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے۔ چترال کے تمام علاقوں سے مردم شماری سے متعلق کسی بھی معلومات کیلئے فون نمبر 413686پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ا نہوں نے کہا۔ کہ چترال کے حالات نارمل ہیں۔ اور مردم شماری کے راستے میں کوئی مسئلہ رکاوٹ نہیں ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات