چترال (نمائندہ چترال میل) لاسپور وادی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں پنار ولی ناظم ہرچین ویلج کونسل، جماعتی خان نائب ناظم سورلاسپور، رحمت اعظم نائب ناظم ہر چین اور حاصل مراد خان جنرل کونسلر رمان ویلج کونسل نے چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نبوت کا دعویٰ کرنے والے شخص کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کو قرار واقعی سز ا دے کر انہیں نشانہ عبرت بنایا جائے تاکہ دوسروں کو ایسا کرنے کی جرات نہ ہوسکے۔ انہوں نے لاسپور کی سنی اور اسماعیلی حلقوں اور اے کے ڈی این کے اداروں کی طرف سے ملزم کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ یہ شخص دراصل بھارتی یا امریکی ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے جسے سی۔ پیک منصوبے کی ناکامی کا ٹاسک دی گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اہالیان لاسپور اپنے نبی آخر الزمان کی شان پر اپنا جان،مال اور اولاد قربان کرنے کو تیار ہیں اور وقت آنے پر وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاسپور کے عوام نے انہیں بطور خاص اپنے جذبات کی ترجمانی کرنے کے لئے سڑک کی بندش کے باجود چترال بھیج دیا ہے اور وہ میڈیا کے ذریعے تمام چترالی عوام تک اہالیان لاسپور کا یہ پیغام پہنچارہے ہیں۔ درین اثناء یارخون وادی کے سابق یونین ناظم محمد وزیر خان اور بروغل یارخون لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے چیرمین اسرار احمد نے بھی اپنے مشترکہ بیان میں واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعوائے نبوت کے مرتکب شخص کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اہالیان یارخون اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے چترال کی امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک مذموم کوشش قرار دے رہے ہیں۔ اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاں حضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی ذات اقدس کی بات ہو، اہالیان یارخون اپنے پیارے نبی کے ساتھ محبت میں کسی بھی طور پر کم نہیں ہوں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



