چترال(نمائندہ چترال میل)چترال اپنے آمن کے حوالے سے دنیا میں خاص پہچان رکھتا ہے دنیا میں اسکی آمن کی مثال دی جاتی ہے لیکن پچھلے دنوں ایک واقعہ پیش آیا جس پہ چترال کے آمن کے خراب ہونے کا خطرہ لاحق ہوا ہے۔ سماجی کارکن اور محقق سیٹھ اُسامہ چترالی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہمیشہ سے ایک کوشش کی گئی کہ چترال کا آمن خراب کیا جاسکے پھر چترال کے پُرامن عوام نے ایسا ممکن نہیں ہونے دیا اور علاقے کے بزرگوں اور علماء نے بھی بہت اہم کردار ادا کیا۔اس وقت عوام کا رویہ ایک بدامنی کی فضا پھیلارہا ہے جس کا واحد حل یہ ہے کہ یکجا ہوکے آمن کا پیغام جس قدر ہوسکے پھیلایا جائے۔رسول اللہ ﷺ سے محبت شرط اول ِ ایمان ہے لیکن قرآن میں کہا گیا کہ فتنہ قتل سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور اسلام سلامتی ہے تو ہمیں اس وقت یکجا ہوکے آمن کے لیے کام کرنا ہے اُنہوں نے کہا کہ حکومت و خیبر پختونخوا کو اس وقت کوئی سٹراٹیجک پلاننگ سیٹ کرنی چاہئے فورسنگ آوٹ سے ہمیشہ حالات خراب ہوئے ہے۔اُنہوں نے اس موقع پہ خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزامان کے کردار کو سراہا اور اُن کا مالی نقصان کرنے پرچترال کے عوام کی رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





