چترال(نمائندہ چترال میل) چترال میں گذشتہ روزرونما ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد حالات کنٹرول کرنے کیلئے ہفتہ کے روز بھی چترال کے تمام داخلی راستے بدستور بند ہیں۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ خود تمام سکیورٹی کی نگرانی کررہے ہیں۔حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز مختلف مقامات پر لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کررہے ہیں۔اور حساس داخلی راستوں کو مکمل طورپر خاردار تاریں لگاکربند کردی گئی ہے۔دیر پولیس کی بڑی تعداد چترال پہنچ گئی ہے۔اور چترال میں سیکیورٹی زمہ داریاں انجام دی رہی ہیں۔جبکہ چترال پولیس کی بھارئی تعدادجو مردم شماری کی ڈیوٹی پر ضلع سے باہر گئے ہوئے تھے کو واپس بلالیا گیا ہے۔ہفتہ کے روز چترال شہر کے تمام سکولزسمیت عدالت بند رہے۔تاہم امتحانات جاری رہی۔تمام کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ نے میڈیا کا بتایا کہ حالات کنٹرول میں ہیں اور پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔یہ چترال کے امن کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے جسے کا میاب ہونے نہیں دیا جائیگا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات