چترال(نمائندہ چترال میل) پاکستان نیوی کے سپاہی اختر ایوب ولد ریٹائرڈ صوبیدار میجر سردارساکنہ ذایئتی موڑکہو کو اُن کے آبائی گاوٗں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔چترال سکاوٹس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی جو کراچی میں دوران ڈیوٹی شہید ہوئے تھے۔شہید کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے چترال پہنچائی گئی تھی۔یاد رہے دو ہفتوں کے دوران مادرِملت کے لئے یہ تیسری شہادت تھی۔واپسی پر چترال سے پشاور آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مسافروں کو بھی لے جایا گیا۔