پولیو کے خاتمہ کے لئے ضلعی سطح پر قائم کمیٹی (ڈپیک) کا اجلاس۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نما یندہ چترال میل) پولیو کے خاتمہ کے لئے ضلعی سطح پر قائم کمیٹی (ڈپیک) کے اجلاس میں چترال کے سرحدی گاؤں میں 31مئی سے شروع ہونے والی سہ روزہ پولیو کے خلاف مہم کے دوران سوفیصد ٹارگٹ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے اور اس علاقے سے کوریج کے ریزلٹ کو فوری طور پرضلعی اپریشن سنٹر پہنچانے کے لئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے سرکاری سکولوں کے مقامی اساتذہ اورملازمیں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ اس سے قبل ذیادہ تعداد رضا کاروں کی ہوتی تھی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حیات شاہ کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ای پی آئی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر فرمان نظار اور دوسرے محکمہ جات کے افسران موجود تھے جبکہ تین مختلف محکمہ جات کے غیر حاضر سربراہان کو ان کے دفتروں سے بلائے گئے۔ اس مو قع پر آنے والی پولیو مہم کے انتظامات کو تفصیلی جائز ہ مائیکرومینجمنٹ پلان کی روشنی میں لیا گیا۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ یونین کونسلوں کے خاتمے کے بعد آنے والے انٹی پولیو ویکسنیشن مہم ویلج کونسلوں کی بنیاد پر ہوں گے جس سے نئی انتظامی حدبندیاں ہوں گے۔ اجلاس میں اے ڈی سی حیات شاہ نے سرکاری افسران پر واضح کیا کہ پولیو ایک قومی ایمرجنسی ہے جس سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ ڈپیک اجلاسوں سے غیر حاضر رہنے والے اور مہم کی کامیابی میں تعاون نہ کرنے والوں افسران کے خلاف ان کے متعلقہ ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریوں کو شکایات ارسال کئے جائیں گے۔