چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)چترال میں مسیحی برادری کے ایسٹرکے موقع پرگاڈچرچ چترال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس کی مہمان خصوصی چترال سکاوٹس کے میجرشامیراورمیجرتوصیث انجم تھے۔اس موقع پرانہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوار منا رہی ہے چترال کے مسیحی براردی کوایسٹرکی مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال سکاوٹس مسیحی برادری کے مجبوری کومدنظررکھتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں چترال میں کرایے کامکان بہت ہائی ریٹ پرملتے ہیں جوآپ لوگوں کے وسط سے باہراس لئے ان کواٹروں کوبھاری بھاری استعمال کریں آگے کوئی لائحہ عمل کیاجائے گااور چترال سکاوٹس کومزیدتوسیع کیاجارہے جس میں آپ کے بچوں کوبھرتی کیاجائے گاچترال سکاوٹس آپ کے جائزمسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ درحقیقت بحیثیت پاکستانی قوم کسی بھی نوع کی مذہبی ونسلی فرق تفریق سے بالاتر ہوکر بحیثیت شہری ہمارے حقوق کوآئینی تحفظ حاصل ہونے کے بناء پر، اخوت وبھائی چارے کی فضا دستیاب ہے پاکستانی آئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتاہے۔اس موقع پرمسیحی برادری چترال کے ایلڈربابرنے چترال سکاؤٹس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم کمانڈنٹ چترا ل سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ،میجرصاحبان اوردیگر اسٹاف کوسلام پیش کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مسائل ترجیحی بنیاوں پرحل کررہے ہیں۔انہوں نے اسمبیلزاف گاڈچرچ کے ساتھ ایک ہال بنانے کی درخواست کی جس پر میجرشامیرنے اُن کویقینی دہانی کی کہ کمانڈنٹ سے مشورہ کرکے آپ کے مسائل پرغورکیاجائے گا۔ایلڈربابرنے ایسٹرکے تہوار پرایک نظرڈالتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں ایسٹر کا آغاز گرجا گھروں میں امن و سلامتی کی دعاوں کیساتھ ہواہے۔ ایسٹر کو کرسمس سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ تہوار مسیحی عقیدے کے گرد گھومتا ہے، یعنی حضرت عیسٰی نے انسانیت کے لیے صلیب پر چڑھ کر اپنی جان دے دی تھی۔ اسی وجہ سے گڈ فرائیڈے کے دن صلیب کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال میں مسیحی برادری نیایسٹرکیلئے خصوصی عبادات کااہتمام کیا۔ اس موقع پرگرجا گھروں میں شمعیں روشن کرتے ہوئے خصوصی گیت بھی گاتے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات