مختلف ممالک کے سفراء کا چترال کا ایک روزہ دورہ،ناروے گورنمنٹ کے فنڈز سے مرمت اور بحالی کے کاموں پر اعتماد کا اظہار

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) گزشتہ روز فرانس کے سفیر محترمہ مارٹن ڈورنس اور ان کے شوہر مسٹر فلپ گارنئی، سفیر ناروے ٹورنیڈریبو اور بیگم اینی ڈینگسٹن، بوسنیا کے سفیرنیڈیم میکریویس، آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو افیسر اختر اقبال اور سی ای او اے کے سی ایس پی سلمان بیگ نے اے۔کے۔ایف ہیلی کاپٹر میں چترال کا ایک روزہ دورہ کیا۔ صبح نو بجے گرم چشمہ کا دورہ کیا۔اور اے۔کے۔ایچ۔ ایس۔پی کے زیر انتظام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گئے۔ مریضوں کی سہولیات اور دوسری انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی اور مریضوں سے بھی ملے۔ ہسپتال ہذا حال ہی میں ناروے گورنمنٹ کے فنڈسے از سر نو تجدید، مرمت اور بحالی کا کام اے۔ کے۔پی۔بی۔ایس۔پی کے ذریعے انجام پائی ہے مہمانان نے اس کام کا بھی جائزہ لیا اور کام کے کامیاب تکمیل پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس کے بعد مہمانان چترال ٹاؤن کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ سے مٹینگ کی۔ ڈسٹرکٹ ناظم نے مہمانان کو خوش آمدید کہا اور چترال کے مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے اُنہیں آگاہ کیا۔ اس کے بعدمہمانان نے کالاش ویلی کا دورہ کیا۔جہاں کالاش ویلی کے کالاش عمائدین کے ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں اور اے۔کے۔ڈی۔این کے کاموں کے حوالے سے بالمشافہ گفتگو کئے۔ کالاش ویلی دورے میں ڈی۔پی۔او چترال اور آر۔پی۔ایم، اے۔کے۔آر۔ایس۔پی سردار ایوب بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس کے بعد سفراء اور دوسرے مہمانان بذریعہ ہیلی کاپٹر گلگت کے لئے روانہ ہوگئے۔