چترال (نما یندہ چترال میل) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے بدھ کے روز چترال شہر میں متعدد منصوبہ جات کا افتتاح کیا جن میں زرگراندہ اورگولدور پل شامل تھے جوکہ دو سال قبل سیلاب میں بہہ گئے تھے جبکہ انہوں نے زرگراندہ کے لئے ایریگیشن چینل کی بحالی و مرمت کے کام کا بھی افتتاح کیا۔ ان مواقع میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ عوامی مسائل کے حل کے لئے ایک وسیع وژن رکھتی ہے اور تمام ترقیاتی منصوبہ جات کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط شکل میں آگے لے جانے کی ضرورت واہمیت سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وسائل کی کمی اور دوسرے رکاوٹوں کی وجہ سے چترال میں بعض سیلاب زدہ انفراسٹرکچروں کی بحالی میں تاخیر ضرور ہوئی ہے اور یہ بات خوش آئندہے کہ انٹگریٹڈ ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ لانچ ہونے کے لئے قریب ہے جوکہ ترقی کے تمام سیکٹروں میں یکساں طور پر آگے بڑھنے میں ممد ومددگار ثابت ہوگا۔ بعدازاں انہوں نے چترال گول میں مختلف علاقوں کے لئے ابپاشی کے نہروں کی بحالی اور پولوگراونڈ کی مرمت کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ ضلع ناظم نے ان مواقع پر کام کی رفتار اورمعیار پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات