چترال (نما یندہ چترال میل) چترال سے بونی اوی جاتے ہوئے جیپ نمبر چترال بی 1026جسے فدا محمد چلا رہا تھا،برنس کے مقام پہان لشٹ میں خراب سڑک کے باعث بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ نیچے کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں فدا محمد کی والدہ (ریٹائرڈ سکول ٹیچر )حواگل زوجہ ہدایت خان جان بحق جبکہ وہ خود اور جیپ میں سوار اُ ن کے رشتہ دار اکبر ولی ولد لالی زخمی ہو ےء۔ جان بحق خاتون کی نعش اوی پہنچا کر سپرد خاک کی گئی۔ جبکہ زخمیوں کو آ غا خان میڈیکل سینٹر بونی میں داخل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے ایک ہفتہ قبل اس سے تھوڑے فاصلے پر ایک اور حادثہ ہوا تھا۔ جس میں تین افراد جان بحق ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سڑک میں جا بجا پہاڑی تودے اور ملبہ گرنے سے سڑک تنگ رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے روز روزیہ حادثات وقوع پذیر ہوتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





