چترال (نما یندہ چترال میل) پاک آرمی کے سوات ڈویژن کے جنرل افیسر کمانڈنگ میجر جنرل علی عامر اعوان کی ہدایت پر چترال کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف سکولوں میں زیر تعلیم تین ہزار کے لگ بھگ طلباء طالبات کو متوازن غذا کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جوکہ د وماہ تک جاری رہے گی جس کے دوران پاک فوج اور چترال سکاوٹس کی قریبی چھاونیوں سے روزانہ کی بنیاد پر ابلے ہوئے انڈے اور پراٹھے بچوں اور بچیوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ جن علاقوں میں یہ غذائی اشیاء تقسیم کئے جارہے ہیں،ان میں یارخون لشٹ، دوبارگر، پاؤر، ارندو، دامیل، لنگور بٹ، بریر، رمبور، بمبوریت، جنجریت کوہ، ارسون، ارسون گول، میر دین، گرم چشمہ، بروغل، شاہ سلیم، کشمانجا، بگوشٹ اور دوسرے پسماندہ علاقے شامل ہیں۔ منگل کے روز گورنمنٹ پرائمری سکول گہیریت میں منعقدہ ایک تقریب میں پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل عدنان شفیق نے بچوں اور بچیوں میں انڈے اور پراٹھے تقسیم کرکے مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر سکول کے ہیڈ ٹیچر شفیق الرحمن نے کہاکہ 1969ء میں قائم اس سکول میں صرف تین کلاس روم تھے جبکہ کلاسوں کی تعداد پانچ ہے جس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پاک آرمی کے سوات میں موجودہ جی۔او۔سی نے دو کلاس رومز تعمیر کرکے اس کمی کو پورا کردیا ہے جبکہ اس وقت سکول میں انرولمنٹ 208ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیاری غذا کی کمی کو پوراکرنے میں انڈوں اور پراٹھوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کرنے کے بعد بچے اور بچیاں شوق وذوق سے سکول آرہے ہیں اور حاضری کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس موقع پر سکول کے طالب علم عبدالرشید اور طالبات مسکان اور نادیہ گل نے پاک آرمی کی طرف سے انڈے اور پراٹھے تقسیم کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہااس عمل سے سکول کے تمام بچے اور بچیاں خوش ہیں۔ سکول میں زیر تعلیم ایک طالب علم کا باپ یورمس جلا ل نے بھی سکول میں کلاس روموں کی تعمیر اور غذائی اشیاء کی تقسیم کی تعریف کی اور پاک ارمی کی طرف سے اس اقدام کو سراہا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات