چترال (نما یندہ چترال میل)چترال ضلعے میں پولیو کے خاتمے میں کمیونٹی کا تعاون قابل تعریف ہے جہاں والدین کی طرف پولیو قطرے سے انکاری کی کیسز تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے ٹھوس بنیادوں پر پولیوکے خلاف مہمات کو مربوط بنیادوں پر چلائے جائیں اور انتظامات میں کسی کوتاہی کا ارتکاب نہ کیا جائے۔ جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں منعقدہ ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (ڈیپک) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی۔سی چترال شہاب حامد یوسفزئی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دو عشروں سے ذیادہ کا وقفہ گزرجانے کے باوجود پولیو کے خلاف مہمات میں نقائص اور غلطیوں کا اعادہ ناقابل فہم بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ پولیو کے خاتمے میں اقدامات کرنے میں محکمہ صحت کے شانہ بشانہ حاضر ہے اور کسی بھی وقت کسی بھی رکاوٹ کوہٹانے اور ضروریات کو پوراکرنے کے لئے تیار ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید علی اکبر شاہ نے سیکورٹی کے حوالے سے کہاکہ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس کے 1423نفریوں کو پولیو کے خلاف سہ روزہ مہم کے لئے فراہم کرے گا۔ا نہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہارکیا کہ ضلعے کے اکثر یونین کونسلوں میں پولیو مہم کے مقامی ذمہ داروں کے نام بھی گزشتہ مرتبہ پولیس کو فراہم نہیں کئے گئے تھے جس سے مشکلات پیش آئے۔اس موقع پر تمام یونین کونسلوں کے لئے مایکروپلان تیار نہ ہونے کی نشاندہی بھی کرائی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار اللہ، اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر ارشاد احمدنے 17اپریل سے شروع ہونے والی مہم کی تیاریوں کے بارے میں تفصیل بتائی جن کا جائزہ لیا گیا۔ ڈیپک اجلاس میں اکثر محکمہ جات کے افسران حاضر نہ تھے جن کے بجائے جونئر افسران اور کلرک کیڈر کے اسٹاف نے شرکت کی جس کا ڈی۔ سی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رخسانہ جبین اور ڈبلیو ایچ او کی طرف سے پروگرام افسر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات