چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کے بالائی علاقہ بروغل میں برف کے تودے کی زد میں آکر جان بحق ہونے والے دو افراد کی لاشوں کو نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ جس میں مقامی لوگ، چترال سکاؤٹس اور بارڈر پولیس کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم برف کے تودے کا حجم بڑے ہونے اور مشینری جائے حادثہ پر نہ پہنچنے کے باعث کام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ویلج ناظم بروغل امین جان تاجک نے میڈیاکو بتایا۔ کہ حادثہ چترال شہر سے تقریبا 300کلومیٹر دور بروغل کے گاؤں چیکار میں پیش آیا ہے۔ اور چترال شہر سے وہاں تک پہنچنے کیلئے 48گھنٹوں کا راستہ ہے۔ روڈ کا بڑا حصہ برف کے تودے گرنے، لینڈ سلائڈنگ اور پتھر گرنے کی وجہ سے آمدو رفت کیلئے انتہائی طور پر دشوار گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ تاہم اُن کیلئے فی الحال سب سے بڑا مسئلہ جان بحق ہونے والوں کے بچوں کو بروغل پہنچانا ہے۔ جو چترال شہر کے سکول اور کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے ان بچوں کو بروغل میں اُن کے گھر پہنچانے کیلئے پی ڈی ایم اے اور چیرمین ڈی ڈی ایم اے ڈپٹی کمشنر چترال سے امداد کی اپیل کی ہے۔ کہ اُن کیلئے گاڑی کا انتظام کیا جائے واضح رہے کہ بروغل کے مقام چیکار میں اپنے خوشگاؤ (یاک) تلاش کے دوران اُن پر برف کا تودہ گرا۔ جس میں دب کر میرزہ جان اور اُن کے چچا زاد بھائی شادمان جان بحق ہو گئے۔ جن کے لاشیں تاحال بر آمد نہ کی جا سکی ہیں۔ چترال میں گذشتہ دنوں سے وقفے وقفے سے بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب ان لاشوں کو نکالنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تاہم مقامی کمیونٹی، چترال سکاؤٹس اور بارڈر پولیس امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ امسال غیر معمولی برفباری کے باعث چترال کے مختلف مقامات میں برف کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں سب سے بڑا حادثہ 5 فروری کو شیر شال کریم آباد میں پیش آیا۔ جس میں 9افراد جان بحق ہوئے تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





