گورنمنٹ مڈل سکول سوریچ میں اعلان نتائج کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)گورنمنٹ مڈل سکول سوریچ میں اعلان نتائج کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر پولیس محمد ولی اور صدر محفل VCناظم افسر ولی تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد سکول کے طلباء و طالبات نے حمد و نعت شریف پیش کئے۔ اس کے بعد تعلیم نسواں، بچوں کی تربیت میں والدین کے کردار اور دوسرے کئی موضوعات پر تقاریر پیش کئے گئے۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر کرم الہٰی نے سکول کی سالانہ کارگردگی اور مجموعی رزلٹ کے بارے میں حاضرین کے سامنے رپورٹ پیش کیا۔ ممبر تحصیل کونسل اور سکول کے پی۔ٹی۔سی کے چیئرمین جناب شیر بہادر صاحب نے سکول کے اسٹاف کی کارگردگی کو سراہا اور پوزیشن لینے والے طلبہ کے لئے کیش انعام کا اعلان کیا۔پی۔ٹی۔سی چیئرمین کی تقریر کے بعد تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع ہوا۔ مہمان خصوصی، صدر محفل اور دوسرے معززین ِ علاقہ نے بچوں میں کاپیاں، کیشن انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے۔ کلاس ہفتم کے کوثر علی کو بہترین کارگردگی دیکھانے اور سکول میں پہلی پوزیشن لینے پر ہیڈماسٹر اور صدر محفل کی طرف سے پانچ پانچ ہزار روپے دیئے گئے۔ تقسیم انعامات کے بعد مہمان خصوصی نے حاضرین سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے سکول انتظامیہ کی بچوں کی حوصلہ افزائی کے کئے ایسے پروگرامات کے انعقاد کی تعریف کی۔ اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کی۔ صدر محفل نے اپنے صدارتی خطبے میں والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکولوں میں داخل کروائیں۔ کیونکہ اب گورنمنٹ سکولوں میں نا تو با صلاحیت اسٹاف کی کمی ہے اور نہ ہی درسی کتب کے معیار کا مسئلہ ہے۔ صدر محفل نے فرسٹ پوزیشن ہولڈر کے لئے ہر سال پانچ ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔ آخرمیں ہیڈ ماسٹر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اگلے سال سکول میں 80%سے زیادنمبر لیکر پہلی پوزیشن لینے والے طالب علم کے لئے اپنی طرف سے لیپ ٹاپ اور پی۔ٹی۔سی کی طرف سے پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا۔ پروگرام کا اختتام مولانا سیف الرحمن صاحب نے دعا کے ساتھ کیا۔