چترال (بشیر حسین آزاد) چترال کی سیاسی و سماجی شخصیت امیر اللہ خان یفتالی نے 2018 کے انتخابات میں اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر اُمیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے متحد ہ یوفت یونین کے ارگنا ئز ر، ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر اور شہزادہ محی الدین کے دست راست کی حیثیت سے 40 سالوں تک عوام کی خدمت اور ترجمانی کا فریضہ انجا م دیا ہے قوم کٹو رے، رضا خیل، محمد بیگے، خوش احمد ے، سنگلے اور بابا ایوب کی تمام اولاد کے لئے میں نے سیاسی محاذ پر کام کیا ہے اب یہ ان اقوام کی باری ہے کہ میری 40 سالہ خدمات کے صلے میں مجھے ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ اسلام بھی ہمیں احسان کے بدلے احسان کا سبق دیتا ہے اخباری بیان میں امیر اللہ خان یفتالی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے عوام کی حقیقی قیادت سامنے آئے گی تو چترال کا دوسرا ضلع بحال ہوگا اور سی پیک کے فوائد سے عوام کے لئے خوشحالی کا نیا دور آئے گا۔اُنہوں نے اُمیدظاہر کی ہے کہ یوفت اور دیگر اقوام انہیں باری اکثریت سے کا میاب کرائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





