چترال (نما یندہ چترال میل) مستوج خاص لاکھپ کے مقام پر اچانک آگ لگنے کی وجہ سے 12کمروں پر مشتمل رہائشی مکانات جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی رات تقریبا دو بجے چترال سکاوٹس کے ریٹائر ڈ صوبیدار فرمان احمد کے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے اتنے بلندہوئے کہ دور دور تک دیکھے گئے۔ آگ آدھی رات کے وقت لگنے کی وجہ سے رضاکار بھی موقع پر نہ پہنچ سکے۔ جس کی وجہ سے 12کمروں پر مشتمل رہائشی مکانات سمیت، مویشی خانے، سٹور، الیکٹرانک کے سامان سمیت تمام جمع پونجی جل کر راکھ ہوگئے۔ نقصانات کا تخمینہ35لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بجلی کی شارٹ سرکٹ یا سولر بیٹری کا پھٹ جانا بتایا گیا۔ تاہم مقامی پولیس بھی تفتیش کررہی ہے۔مقامی رضاکاروں کی کوششوں سے آگ نزدیکی دوسرے گھروں تک نہ پہنچ سکی۔جس سے بہت بڑے نقصانات کا اندیشہ تھا۔ مستوج کے مختلف مکاتب فکر نے ضلعی اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ مستوج خاص کیلئے فائر برگیڈ گاڑی مہیاکی جائے۔ تاکہ آگ لگنے کی صورت میں نقصانات کم سے کم ہو۔ انھوں نے 1122کا ایک برانچ مستوج خاص میں کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔ علاقے کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومت اور کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس سے متاثرہ فرمان احمد کے ساتھ مکانات کی دوبارہ تعمیر کیلئے خصوصی تعاون اور مالی معاونت کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا