پشاور(نما یندہ چترال میل) چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ (CAEH) کے زیر اہتمام گذشتہ روز پشاور میں نامور ماہر تعلیم اور پشاور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمتین مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس اور ”ڈاکٹر عبدالمتین ٹیلنٹ ایوارڈ“ کی تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید تھے۔ یہ تقریب شیخ زید اسلامک سنٹر کے آڈیٹورئیم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں اہم شخصیات، ماہرین تعلیم اور طلبہ و طالبات نے شرکت کیں۔ اپنی طرف سے خطبہ استقبالیہ میں سی اے ای ایچ کے چیف ایگزیکٹیو بہار احمد نے ڈاکٹر عبدالمتین کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ سادہ مگر پروقار تقریب انکے ادارے کی طرف سے مرحوم کے خدمات کا ایک چھوٹا سے اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ CAEHکی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی مختصر بات کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے ڈاکٹر عبدالمتین مرحوم کی تعلیمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انکی کمی کو پورا کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمتین جیسی شخصیات برسوں میں پیدا ہوتے ہیں جوکہ قوموں کے مستقبل کو سنوارنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے CAEHکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نامور علمی شخصیت کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکی یاد میں تقریب منعقد کی اور ایوارڈ کا اجراء کیا۔ تقریب سے CAEHکے چیئر مین حبیب الرحمن، ڈائریکٹر اسلامک سنٹر ڈاکٹر دوست محمد، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹرعدنان سرور، ڈائریکٹر پاک اسٹڈی سنٹر ڈاکٹر فخرا لاسلام اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد اکبر امین نے خطاب کیا۔ اس تقریب میں چترال سے تعلق رکھنے والے پچاس ہونہار طلبہ کو ڈاکٹرعبدالمتین ٹیلنٹ ایوارڈ دئیے گئے جن میں دو گولڈ مڈلسٹ طالبات بھی شامل تھیں۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات