چترال (نما یندہ چترال میل) آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ)کے زیر انتظام 19اکتوبر 2022کو شیک آوٹ ڈے منانے کے سلسلے میں ایک ورکشاپ چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں جھک جائیں،چھپ جائیں اورپکڑے رہیں کے حوالے سے آگاہی پھیلانے خصوصا تعلیمی اداروں کے بچوں کو عملی ٹریننگ میں شامل کرکے زلزلے کی صورت میں نقصانات سے بچانے پر انتہائی زور دیا گیا۔ اس ورکشاپ میں یونیورسٹی اف چترال، کالج،دوسرے سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ سینئرپروگرام آفیسررسپانس اینڈپلانگ ایمرجنسی منیجمنٹ آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ)جاویداحمد نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ چترال قدرتی آفات اور خصوصا زلزلے کے حوالے سے ریڈ زون میں واقع ہے۔ زلزلے کو روکنا اگرچہ انسانی بس کی بات نہیں تاہم پوری دُنیا میں ریسرچ سے یہ ثابت ہو چکی ہے کہ زلزلے کے دوران جھک جائیں،چھپ جائیں اورپکڑے رہیں کے طریقوں پر عمل کرتے ہوئے انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملی ہے۔ اس لئے آگاہی پھیلانے کی غرض سے 20اکتوبر کوعملی طور پر اس کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اور ورکشاپ میں شامل اساتذہ تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو اس مظاہرے کو یقینی بنانے کے حوالے سے آگاہی دیں۔ انہوں نے کہاکہ شیک آوٹ عالمی سطح پرعظیم کیلیفورنیہ مہم کاسلسلہ ہے۔جس کامقصدزلزلے کی تیاری بہتربناناہے آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک بھی اس مہم کاحصہ۔اے کے ڈی این ہرسال ماہ اکتوبرکے تیسرے جمعرات کویہ دن مناتاہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیک آوٹ ایک سالانہ حفاظتی مشق ہے جوزلزلے کے نقصانات سے بچاؤکے طریقوں میں بہتری کے لئے سالانہ بنیادوں پرکی جاتی ہے۔ پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیا جا سکتا ہے۔ ا س کیلئے عوامی آگاہی مہم اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانا وقت کی اہم ضرو رت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال اکاہ کے شیک آوٹ کمپین میں تقریباایک لاکھ افراد نے حصہ لیا جن میں طلباء وطالبات کی بڑی تعداد شامل تھے۔اور اس مرتبہ مزید افراد کی شمولیت متوقع ہے۔ جاوید احمد نے پریزنٹیشن کے ذریعے جھک جائیں،چھپ جائین اورپکڑے ر ہیں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس طریقے سے زلزلے کے دوران،کسی کُرسی، میز کے نیچے مخصوص طریقے سے پناہ لے کر اپنی جان بچائی جا سکتی ہے۔ زلزلے سے پہلے، زلزلے کے دوران اور زلزلے کے بعد کے اقدامات کے حوالے سے شرکاء کو معلومات فراہم کیں۔ ان طریقوں اور ہدایات کو دوسروں تک پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تعلیمی ادروں میں خصوصی طور پر ان ہدایات اور تجربات پر عمل کرکے زلزلے سے پہنچنے والے نقصانات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔اس موقع پرآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال کیسوشل آرگنائزکواڈینٹرحمادالدین،ایم این ای افیسرعنایت الرحمن،سینئرٹریننگ آفیسربی بی نصرت اوردوسرے موجودتھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات