بونی (نمائندہ خصوصی)وی سی ناظم پرویز لال اور ناظم سلامت نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ ویلج کونسل کو اب بھی این جی او کی جانب سے نظرانداز کیا جارہا ہے۔اے کے آر ایس پی،ایف اے او پروگرام کی جانب سے زمہ داران کو پلداردرختوں کی تقسیم کے وقت بونی کی ناظمین کو بائی پاس کرکے ایل ایس او کے ممبران کے ذریعے زمینداروں میں باغبانی کے لیے کثیر تعداد میں پلدار پودے تقسیم کیے گئے جوکہ اس علاقوں کے ناظمین کے ساتھ نہ صرف زیادتی ہے بلکہ ایک توہین بھی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس ادارے کے انچارج نے ناظمین کے سامنے تقریب کا انعقاد کیا مگر ناظمین کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت نہیں دی جو نہ صرف اے کے آر ایس پی جیسے اداروں کے مینڈیٹ کے خلاف ہے بلکہ لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کے ساتھ مذاق بھی ہے جس کا متعلقہ ادارے کی جانب سے نوٹس لینا سخت ضروری ہے ورنہ اس علاقے کے تمام ناظمین ایسوسی ایشن ایکشن لینے پر مجبور ہوجائینگے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات