بونی (جمشید احمد)اے کے ار ایس پی ( westII) کے تحت خواتین کے عالمی کے مناسبت سے لاسپور رامن میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس ایک روزہ تقریب کا مقصد معاشرے کی بہتری اور ترقی میں خواتین کی اہمیت کو اُجاگر کرنا تھا اس پروگرام میں تحصیل انتظامیہ کی طرف سے تحصیلدار سب ڈویثرن مستوج نور الدین نے شر کت کی جبکہ دیگر مہمانوں میں خاتون کونسلر زار نگار، صدر خواتین تنظیم زرین بی بی اور مختلف شعبوں اور تنظموں سے تعلق رکھنے والے خواتین بھی شامل تھیں۔پروگرام کے شرکا نے اے کے ار ایس پی کی خدمات کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ زندگی کی ہر شعبے میں اے کے ڈی این کے اداروں نے خواتین کی ترقی کو ملحوظ نظر رکھا ہے لاسپور جیسے دور افتادہ علاقے میں 500 kv بجلی گھر کا ہونا کسی نعمت سے کم نہیں محترمہ زار نگار، زرین بی بی اور صبیحہ نے اس بات پر زور دیا کہ لاسپور کے مردوں کے ساتھ ساتھ یہاں کی خواتین بھی اتنی ہی ہمت اور حوصلہ رکھتی ہیں کہ وہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں آگے جا سکتی ہیں۔ پروگرام میں ماڈل کالج لاسپور اور اے کے ای ایس سکول کے طالبات نے خواتین کی ترقی کی حوالے سے مختلف ائیٹم پیش کی۔ شرکاء کو گلگت بلتستان اور چترال کی نمایاں خواتین کے حوالے سے ویڈیوز دیکھائی گئی اور مقامی دستکاری کی نمائیش بھی تقریب کا حصہ بنی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





