پشاور (نما یندہ چترال میل)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر ویز خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صو بائی صد ر اور سا بق صو بائی وزیر سید ظا ہر علی شاہ کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں صو بے اور ملک کی مو جو دہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگوکی گئی۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سید ظاہر علی شاہ کو تحریک انصا ف میں شمو لیت کی دعوت بھی دی اور کہا کہ ان جیسے سیا سی سوجھ بوجھ رکھنے والے ایماندار، بے داغ ما ضی رکھنے والے خاندان اور سیا ست دان کی پاکستان تحر یک انصاف کو ضرورت ہے تاکہ عمران خان کے نظا م کی تبدیلی کے و ژن کو تقو یت مل سکے۔ سید ظا ہر علی شاہ نے کہا کہ وہ اپنے عزیز واقارب اور اپنے دیر ینہ کارکنو ں اور ساتھیوں کے ساتھ مشاور ت کر کے فیصلہ کریں گے۔ وزیر اعلی پرویز خٹک گزشتہ روز شا می روڈ پر سید ظاہر علی شاہ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے ساتھ تین گھنٹے تک ون ٹو ون ملاقا ت کی۔دو نوں رہنما ؤں نے خیبر پختونخوا پشاور ویلی اور ملک کی سیا سی صورتحال اور 2018کے انتخابات کے حوالے سے تفصیل سے با ت چیت کی۔ وزیر اعلی پر ویز خٹک نے انہیں اپنی صو بائی حکومت کی تر جیحا ت کے حوالے سے تفصیل سے بتا یا اور کہا کہ اب تک صو بائی حکومت نے اداروں سے سیاسی مداخلت بڑی حد تک ختم کردی ہے جبکہ تعلیم،صحت، عوام کے بنیادی مسائل کے حل، اداروں کی بحالی اور غر یب عوام پر سر ما یہ کاری کے اہداف حا صل کرکے بڑی حد تک کامیابی حا صل کر لی گئی ہے خصو صا بلدیاتی نظام، پولیس اور پٹو ار کلچر میں ریفارمز کئے گئے جس کا بر اہ راست فائد ہ غر یب عوام کو ہورہا ہے۔ انہوں نے سید ظاہر علی شاہ کی بڑی تعر یف کی اور کہا کہ سید ظا ہر علی شاہ جیسی شخصیا ت کو تحریک انصا ف میں ہونا چاہیے اور اس لیے انہوں نے صو بہ بھر میں 2018کے انتخابا ت کے لیے اہم شخصیا ت کی تحریک انصا ف میں شمو لیت کی ابتدا ء سید ظاہر علی شاہ سے کی ہے اور اللہ تعالی اس میں بر کت ڈالے گا اور بڑی اہم اہم شخصیا ت تحریک انصا ف میں شا مل ہونگی۔ پر ویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم خیبر پختونخوا کی سیاسی تا ریخ بدلنے جا رہے ہیں اورآنے والا دور بھی تحریک انصا ف کا ہوگا کیو نکہ اس ملک کو ایماندار قیا دت کی ضرورت ہے اور ایماندار قیا دت عمران خان کی صور ت میں موجو دہے کیو نکہ پوری قوم تحریک انصاف کا ساتھ دے رہی ہے اس ضمن میں سید ظاہر علی شاہ سے پوچھا گیاتو انہوں نے کہا کہ میں ایک سیا ست دان ہوں سیاست میں کوئی کسی کے لیے دروازے بند نہیں کرسکتا۔ سیا ست میں کوئی حر ف آخر بھی نہیں۔ ظاہر علی شاہ نے کہا کہ ابھی انہوں نے کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا اپنے ساتھیوں اور کارکنو ں سے مشاور ت کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کروں گا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





