چترال (نما یندہ چترال میل) ضلع کونسل چترال کا خصوصی اجلاس پیر کے روز ایک گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد 27۔مارچ تک موخرکردی گئی جس کے انعقاد کے لئے کئی ارکان کونسل نے ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔ ضلع کونسل کے کنوینر مولانا عبدالشکور نے اجلاس کو موخرکرتے ہوئے کہاکہ ایجنڈا کے نکات انتہائی اہم نوعیت کے تھے جن میں تحصیل مستوج کو ضلعے کا درجہ دینے، ضلع کونسل کے ترقیاتی فنڈ کو پراجیکٹ لیڈر کے ذریعے کرانے اور ممبران کونسل کی اعزازیہ کے لئے فنڈز جاری کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ ملاقات کے لئے خصوصی کمیٹی بنا کر پشاور بھیجنے کا معاملہ شامل تھا۔ ان کا کہناتھا کہ اس اہم نوعیت کے اجلاس میں ہاؤس کے اراکین کی مکمل حاضری ضروری ہے۔ اس سے پی ٹی آئی کے رحمت غازی، محمد یعقوب، نابیک ایڈوکیٹ، زلفی ہنر شاہ، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، پی پی پی کے رحمت ولی اور شیر عزیز بیگ، جے یو آئی کے مفتی محمود الحسن، ریاض احمد دیوان بیگی اور مولانا انعام الحق جبکہ جماعت اسلامی کے رحمت الٰہی اور مسلم لیگ (ن) کے محمد حسین نے کہاکہ مسائل چونکہ فوری نوعیت کے حل طلب ہیں لہٰذا کونسل کا ایک نمائندہ وفد بنا کر وزیر اعلیٰ کے پاس خصوصی طور پر بھیجا جائے۔ اجلاس میں 38میں سے صرف 13اراکین حاضر ہوئے جبکہ بعد میں رحمت الٰہی اور ریاض احمد دیوان بیگی کے ایوان سے چلے جانے سے یہ تعداد گیار ہ رہ گئی تھی مگر کسی رکن نے کورم کے ٹوٹنے کی نشاندہی نہیں کی۔ضلع ناظم اور خواتین ارکان کونسل اجلاس سے غیر حاضر رہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات