چترال پوسٹ پر ہندوستانیوں کا حملہ؛ ویب سائٹ ہیک کر دی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نامہ نگار) ہندوستانی ہیکروں نے چترال پوسٹ کے آفیشل ویب سائٹ پر حملہ کرکے اسے ہیک کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی ہیکروں کے ایک گروپ ”مالو سائبر سولجرز“ جسے عام طور پر MCSکہا جاتا ہے، نے چترال پوسٹ کے ویب سائٹ کو ہیک کر لیا ہے۔ انڈین ہیکروں کا یہ گروپ پاکستان کے اندر مختلف سرکاری اداروں، میڈیا ہاؤسز سمیت غیر سرکاری اداروں کے ویب سائٹس پر وقتاً فوقتاً حملہ آور ہو تارہتا ہے۔ ہیکروں کے پیغام میں کہا گیا کہ ”انڈیا کے سائبر سپیس سے دور رہیں، ہم خطرناک ہیں “۔ چترال پوسٹ انتظامیہ ویب سائٹ کے ہیک ہونے کی وجہ سے قارئین کو پیش آنے والی دشواری پر معذرت خواہ ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم جلد از جلد اس مسئلے کو حل کریں