مس مورین لائنز ا کو عیسائی قبرستان پشاور(گورا قبرستان)میں سپرد خاک کر دی گیی

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نمائندہ چترال میل)مس مورین لائنزکوہفتہ18مارچ کو عیسائی قبرستان پشاور(گورا قبرستان)میں سپرد خاک کردیا گیا۔وہ گزشتہ روز پشاور میں انتقال کرگئی تھی اُن کی عمر 80سال تھی۔ انجہانی مس مورین جو ایک سوشل ورکر،مصنفہ اور کلاش کمیونٹی کے لوگوں کی دوست تھی 1980سے خطے میں سرگرم تھی۔تدفین کے موقع پرڈاکٹر عادل ظریف،ڈاکٹر علی ظریف،شہزادہ ادریس حیات،مہربان الہیٰ حنفی،سعیدہ گل کالاش اور پشاور میں مقیم اُن کے رفقا موجودتھے۔