پشاور (نما یندہ چترال میل)صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ میں اضافے کے بعد 82روپے فی لیٹر مقررکرنے کے بعد صوبے کے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں کے لئے نئے نرخ نامے مقرر کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلائننگ کوچز اور منی بسیں 97پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی جبکہ اے سی بسیں 1.17روپے،عام بسیں 0.82پیسے اور لگژری بسیں 0.92پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے نئے نرخنامے کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 63روپے،اے سی بسیں 76روپے،عام بسیں 53روپے اور لگژری بسیں 60روپے کرایہ وصول کریں گی۔اسی طرح پشاور سے بنوں کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 189روپے،اے سی بسیں 228روپے،عام بسیں 160روپے اور لگژری بسیں 179روپے،پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 326روپے،اے سی بسیں 393روپے،عام بسیں 276روپے اور لگژری بسیں 309روپے،پشاور سے ہری پورکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 151روپے،اے سی بسیں 183روپے،عام بسیں 128روپے اور لگژری بسیں 144روپے،پشاور سے ایبٹ آبادکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 187روپے،اے سی بسیں 226روپے،عام بسیں 158روپے اور لگژری بسیں 178روپے،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 210روپے،اے سی بسیں 254روپے،عام بسیں 178روپے اور لگژری بسیں 200روپے،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 56روپے،اے سی بسیں 68روپے،عام بسیں 48روپے اور لگژری بسیں 53روپے،پشاور سے چارسدہ فلائنگ کوچز26،اے سی بسیں 32عام بسیں 22اور لگژری بسیں 25روپے،پشاور سے مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 114روپے،اے سی بسیں 138روپے،عام بسیں 97روپے اور لگژری بسیں 109روپے،پشاور سے تیمر گرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 172روپے، اے سی بسیں 207روپے،عام بسیں 145روپے اور لگژری بسیں 163روپے،پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز /منی بسیں 167روپے،اے سی بسیں 201روپے،عام بسیں 141روپے اور لگژری بسیں 158روپے،پشاور سے دیرکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 243روپے،اے سی بسیں 293روپے،عام بسیں 205روپے اور لگژری بسیں 230روپے اورپشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 485روپے،اے سی بسیں 585روپے،عام بسیں 410روپے اور لگژری بسیں 460روپے مقرر کیا گیاکرایہ وصول کریں گی۔مزید برآں دینی مدارس،تعلیمی اداروں،نابینا و معذور افراد اور 60سال سے زائد عمر کے مسافروں کے لئے اصل کرایہ پر 50فیصد موجودہ رعایت جاری رہے گی جبکہ اگر ائیر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہ کر رہا ہو تو پھر ان میں بھی ڈیلکس گاڑیوں کا کرایہ ہی وصول کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



