سیکیورٹی مسائل کے نام پر چترال کے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو بے جا اور غیر قانونی طور پر ہراساں کرنا بند کیا جایےء۔مولانا چترالی

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نما یندہ چترال میل) جمعیت اتحاد العلما خیبر پختونخوا کے صدر، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کر دہ ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے نام پر چترال کے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو بے جا اور غیر قانونی طور پر ہراساں کیاجارہا ہے۔متعدد پرنسپلزکیخلاف ناقص سیکیورٹی انتظامات کا سہار ا لے کر ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں جو کہ شدید طور پر قابل مذمت ہے۔جبکہ ہر ادارہ میں سیکورٹی انتظامات کر نا اور ہر پاکستانی کو تحفظ فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری اور فرض منصبی ہے۔مولاناچترالی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلا تاخیر ضلع چترال کے تما م سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی فراہم کرے اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہرا ساں کرنے سے باز رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ارندو سے شاہ سلیم تک تمام گزر گاہوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور بارڈر پولیس کو جدیداسلحہ سے لیس کر کے ان گزر گا ہوں پر ڈیوٹی پر مامورکیا جائے تو ضلع چترال کے طول و عرض میں امن و امان کا کوئی مسئلہ پید انہیں ہوگااور ضلع چترال حسب سابق امن کا گہوارہ ہو گا۔