چترال (محکم الدین) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہا ہے۔ کہ پودے نہ صرف بہتر ماحول بنانے میں مددگار ہیں بلکہ یہ سیلاب کو روکنے میں بھی اہم کردار دا کرتے ہیں۔ اس لئے شجرکاری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز محکمہ جنگلات چترال کی طرف سے آرمی پبلک سکول چترال کے لان میں پودہ لگانے اور مقامی ناظمین میں پودے تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف او چترال محمد سلیم مروت کے علاوہ وی سی ناظمین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال سکاؤٹس اور پاک آرمی بھی شجر کاری مہم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب تک ڈی ایف او چترال اور ادارے کے دیگر اہلکاروں کی کوششوں سے دو لاکھ تیس ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ دروش میں شجر کاری ہوئی ہے، اپر چترال میں موسم ساز گار ہونے کے بعد شجر کاری کی جائے گی۔ اور چترال میں مجموعی طور پر 30لاکھ سے زیادہ پودے تقسیم کئے جائیں گے۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے ڈی ایف او چترال کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اس مو قع پر ڈی ایف او نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ اب تک بائیس سو ہیکٹر پر پودے لگائے گئے۔ جبکہ ڈیڑھ ہزار ہیکٹرپر مزید شجرکاری کی جائے گی۔ انہوں نے شجر کاری میں چترال سکاؤٹس اور وی سی ناظمین کی طرف سے شجر کاری کو کامیاب بنانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا۔ کہ جنگلات کی اہمیت مسلمہ ہے۔ اس لئے صوبائی حکومت کی طرف سے بلین ٹریز سونامی پراجیکٹ کے تحت چترال میں شجر کاری جاری ہے۔ وی سی ناظم چترال سجاد احمد نے کمانڈنٹ چترال کرنل نظام الدین شاہ اور ڈی ایف او چترال محمد سلیم مروت کی کوششون کی تعریف کی اور کہا۔ کہ چترال کو جنگلات کی اشد ضرورت ہے۔ اور اسے باہم مل جل کر ہی کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔ کمانڈنٹ نے آرمی سکول کے لان میں پودہ لگایا۔بعد آزاں انہوں نے وی سی ناظم بلچ، ویلج ناظم میر صمد، ناظم مولانا ضمیر اور ناظم دنین میں پودے تقسیم کئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات