چترال (نما یندہ چترال میل) ڈی پی او آفس لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس آفیسران اپنے جائز عرض و معروض پیش کئے۔
ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود نے حل طلب مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ نیز رواں ماہ اچھی کارکردگی دیکھانے والے پولیس آفیسران میں تعریفی اسناد کے ساتھ نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس مو قع پر انہوں نے کہا کہآفسران کے استعداد کار بڑھانے کی خاطر کارکردگی کی بناء پر حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ ہم عوام دوست پولیسنگ کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنے آفسران سے دیانتداری، محنت اور لگن سے فرائض منصبی انجام دینے کی توقع رکھتے ہیں۔