امتحانی ڈیوٹیوں میں متعلقہ افسران کے کام میں مداخلت پر اسسٹنٹ کنٹرولر امتحان ملک مقصودعہدے سے برطرف۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نما یندہ چترال میل)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحان ملک مقصود کو امتحانی ڈیوٹیوں میں متعلقہ افسران کے کام میں مداخلت پر ان کے عہدے سے برطرف کرکے ان کی خدمات اپنے محکمے کے سپرد کر دیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ نے مذکورہ افسر کے خلاف کام میں مداخلت پرمحکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو مراسلہ ارسال کیاتھا جس پر محکمے نے ڈائریکٹر PITEکو انکوائری افسر مقرر کرکے انہیں 3دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔انکوئری افسر کی رپورٹ پر محکمے نے اسسٹنٹ کنٹرولر کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔