دروش(نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ نور الامین نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے مالی معاونت سے صوبائی حکومت کے شروع کردہ سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے دور رس نتائج مرتب ہونگے کیونکہ اس پالیسی کے تحت کوئی بھی پاکستانی شہری اپنے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کرکے انکے حل کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔گذشتہ روز دروش میں بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو ر الامین نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندگان، مقامی کمیونٹی اور حکومتی ادارے ساتھ ملکر کام کریں تاکہ پالیسی کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے اور اسی مقصد کے لئے باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں ایس آر ایس پی کا اہم کردار ہے کیونکہ مقامی تنظیمات کی تشکیل اور سروے سمیت کچھ دیگر امور SRSPکے ذمے ہیں جنہیں اچھے طریقے سے انجام دیا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ نے بلدیاتی نمائندگان کی طرف سے اٹھائے گئے تحفظات کا تفصیلی جواب دیا اور کہا کہ جو چیز انکے بس میں ہوگی وہ بذات خود اس پر عملدرآمد کرائینگے مگر بعض معاملات پالیسی امور میں شامل ہیں جوکہ انکے دائرہ اختیار میں نہیں بلکہ وہ صوبائی سطح کے اعلیٰ کمیٹی کے اختیار میں ہیں تاہم انکے حوالے سے بھی وہ بالائی حکام کو آگاہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکے دروازے ہر کسی کے لئے کھلے ہیں اور کوئی بھی انکے آفس میں آکر ان سے مل سکتا ہے۔ اس موقع پر SRSPکے ڈسٹرکٹ منیجر منیر احمد سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلاس باہمی تعاون کار کو بڑھانے کے لئے طلب کیا گیا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی دروش میں اسی طرح کا اجلاس بلایا گیا تھا اور اس میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ جلد ہی ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس کے ساتھ مقامی بلدیاتی نمائندگا ن کی ایک مشاورتی نشست کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبران ضلع کونسل مولانا محمود الحسن، شیر محمد، مولانا انعام الحق، ویلج کونسل ناظم عمران الملک،ممبر تحصیل کونسل روئیدار احمد ساجد ودیگر نے سی ڈی ایل ڈی پالیسی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ بلدیاتی نمائندگان نے اس مشاورتی اجلاس میں شرکت پر ضلعی آفیسر فنانس نور الامین کا شکریہ ادا کیا اور اس اجلاس کے انعقاد پر SRSPکی تعریف کی۔ اس اجلاس میں دروش سے تعلق رکھنے والے ممبران ضلع کونسل، ممبران تحصیل کونسل، ویلج ناظمین، نائب ناظمین اور کونسلروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی ایل ڈی ٹیکنیکل ٹیم کے سربراہ افسر علی جان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات