گورنمنٹ دارالعلوم واقع شاہی مسجد چترال میں امسال بھی سالانہ امتحانات شروغ ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (ارشاد اللہ شادؔ) کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مسلمان کیلئے بہترین تحفہ کیا ہے؟ وہ بہترین تحفہ دینی علوم ہیں۔ جو دونوں جہانوں کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ امتحانات شروغ ہوگئے ہیں۔ جس میں دینی علوم کے طلباء اور شعبہ حفظ و ناظرہ کے طلباء امتحان دے رہیں ہیں۔ مجموعی طور پر شعبہ درس نظامی کے طلباء کی تعداد 50سے زائد ہے اور شعبہ حفظ و ناظرہ کی طلباء کی تعداد 100سے بڑھ کر ہے۔گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں سالانہ امتحانات 8مارچ کو شروغ ہوگئے اور 16مارچ تک جاری رہیں گے۔ جس میں شعبہ درس نظامی میں درجہ اولیٰ سے لیکر دورہ حدیث تک کے طلباء امتحان دے رہیں ہیں۔