چترال (محکم الدین) چترال کے آر ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ آفس میں ویلج کونسلوں کے ٹینڈر وں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ گذشتہ روز اپر چترال کے آٹھ ویلج کونسلوں کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر آر ڈی ڈی آفس میں ہوئے۔ جس میں برائے نام مقابلہ ظاہر کرکے من پسند ٹھیکہ داروں میں کام تقسیم کئے گئے۔ اور ملی بھگت سے لاکھوں روپے رنگ تقسیم کرکے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ اور ای ٹینڈر کی اصلیت کی قلعی کھول دی۔ صوبائی حکومت ای ٹینڈر کے ذریعے ٹھیکوں میں شفافیت پیدا کرنے کا دعوی کرکے نہیں تھکتی۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اب مزید ٹیکنکل طریقے سے کرپشن کا بازار گرم کیا گیا ہے۔ اور حکومتی خزانے کو پہلے سے زیادہ نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز ہونے والے آٹھ ویلیج کونسل کے ٹینڈروں میں ہونے والے گھپلے اس کی واضح مثال ہیں، عوامی حلقوں کا کہنا ہے۔ کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت شفافیت کے حوالے اپنے بلند بانگ دعوے چھوڑ دے یا حقیقی معنوں میں کرپشن پر قابو پاکر عوام اور حکومتی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے والے ٹھیکہ داروں اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کروائی کرکے اُن کا قبلہ درست کرے۔ انہوں نے فوری طور پر ان ٹینڈروں کو منسوخ کرنے اور شفاف طریقے سے ٹینڈر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز ضلع ناظم چترال نے کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب میں بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والے گھپلوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اور کہا تھا۔ کہ بعض ٹھکیہ دار منصوبے کو سپلٹ پر سپلٹ کرکے کام کے معیار کو انتہائی ناقص بناتے ہیں۔ اور کئی منصوبوں پر 20سے 30فیصد بھی فنڈ خرچ نہیں کی جاتی۔ ایسے ناقص کام کرنے والے ٹھیکہ داروں اور متعلقہ عملے کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





