پشاور(نما یندہ چترال میل)خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن نے صوبے کی ان یونین کونسلوں اور نائبر ہوڈ کونسلوں کو جو اپنے ناظمین کے ہونے کے باوجود ابھی تک بجٹ پاس نہیں کراسکیں کو فوری طورپراپنا بجٹ پاس کرانے کی ہدایت کی ہے۔اس امر کا فیصلہ پشاور میں سینئر صو بائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ کی سربراہی میں منعقد ہونے والے 27واں لوکل گورنمنٹ کمشین کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس، سیکرٹری قانون، سیکرٹری بلدیات، ڈاکٹر اقبال خلیل و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف امور پر غور و خوض ہوا۔تا ہم اس موقع پریہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ایسی ویلج اور نائبر ہوڈ کونسلیں جن کے ناظمین کے عہدے ابھی تک خالی ہیں ان کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت فوری طور اپنا بجٹ پاس کرنے اور کسی قسم کی مشکلات کی صورت میں ڈائریکٹر جنرل بلدیات سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چترال ایریا انٹگریٹیڈ پروگرام کے اثاثوں سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال اور ضلعی حکومت کو باہمی مشاورت سے معاملات طے کرانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں تحصیل کونسل رجڑ ضلع صوابی اور تحصیل کونسل پورن کے علاوہ شانگلہ، کرک، بنو ں، سوات اور کوہاٹ کے اضلاع سے متعلق بعض شکایات و مسائل کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ کمیشن ایک اہم اور خودمختار فورم ہے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کیقواعد و ضوابط کے مطابق مفاد عامہ کی بہتری کیلئے منصفانہ فیصلے کررہا ہے۔انہوں نے متعلقہ ویلج اور نبر ہوڈ کونسلوں کو اپنے امور بلا تاخیر بروقت نمٹانے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات