اسلام اباد (نمایندہ چترال میل)پائیدار ترقی کے اہداف (سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ گولزSDGs)کے سلسلے میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے زیر انتظام ملک بھر کے ضلع ناظمین اور بلدیاتی اداروں کے سربراہاں کی اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہاکہ تیزی سے ترقی پذیر دنیا میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ناگزیر ہوگئی ہے اور تمام ترقی یافتہ ممالک میں حقیقی معنوں میں اختیارات گراس روٹ لیول پر منتخب نمائندوں کے پاس ترقی کے تمام شعبوں کے انتظام وانصرام ہیں۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں منعقدہ اس اجلاس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ناظم چترال نے مزید کہاکہ اس سے قبل میلینیم ڈیویلپمنٹ گولز (ایم ڈی جیز) کے حصول میں ناکامی کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ اس میں گراس روٹ کی قیادت کو شامل نہیں کیا گیا اور مرکزیت کا راستہ اپنایا گیا اور اس ناکامی سے سبق لیتے ہوئے اب ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے ضلعی حکومت کو تمام منصوبوں میں شامل رکھا جائے جس کی جڑیں براہ راست عوام سے پیوستہ ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے ضلع ناظم کے خیالات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ ایس ڈی جیز کے حصول میں ہم ایسے سنجیدہ اور قابل عمل مشوروں اور تجاویز پر ضرور عمل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی ترقی میں وفاقی حکومت نہایت سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سے جلد ہی ایک اجلاس کیا جائے گاتاکہ اس عمل میں شریک کیا جاسکے۔ بعدازاں ضلع ناظم احسن اقبال کو چترال دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرلی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





