چترال (نما یندہ چترال میل) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلعے کے اٹھارہ یونین کونسلوں میں کوہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی) کا پی پی اے ایف کے ایوارڈ کے لئے چن لیا جانا نہ صرف اس علاقے کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ اس کے عوا م میں موجود تحرک اور بصیرت کا بھی مظہر ہے اور یہ اس علاقے کی شاندار مستقبل کا ضامن ہے جس میں یہ علاقہ ترقی یافتہ دورمیں داخل ہوگا۔ بدھ کے روز کے آئی ڈی پی کے دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کے آئی ڈی پی کو پاکستان غربت مکاؤ فنڈ کی طرف سے ایوارڈ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ایوارڈ کا حصول ادارے کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے اور یہ اس بات کا عندیہ ہے کہ چترال میں موجود دو بڑے ادارے اے کے آر ایس پی اور ایس آر ایس پی کے بعد ایک بڑا ادارہ بن جائے گا اور براہ راست ڈونروں سے فنڈ لینے کے قابل ہوگا۔ اس سے قبل کے آئی ڈی پی کے چیرمین عبدالغفار نے کہا کہ پورے ملک میں 836ایل ایس اوز اور چترال میں اٹھارہ ایل ایس اوز کا سروے کرنے کے بعد کے آئی ڈی پی کو اس کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر پی پی اے ایف ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اے کے آرایس پی کی طرف سے فوکل پرسن ناصر شاہ نے کے آئی ڈی پی کو مبارک باد دیا۔ کوہ سے تحصیل کونسل کے ممبر عبدالقیوم شاہ نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ کوہ کے علاقے میں ایل ایس او کا عملی تصور پہلے سے موجود تھااور یہی وجہ ہے کہ کوہ کا ایل ایس او ضلعے کے تمام اداروں میں اول پوزیشن کے حقدار پائی۔ا نہوں نے این جی اوز کی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ڈیزاسٹر کے مواقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ا نہوں نے کے آئی ڈی پی کے انتظامیہ پر زور دیاکہ وہ ویلج کونسلوں کے ناظمیں کے ساتھ قریبی تعلق کار قائم کریں۔ اس موقع پر کے آئی ڈی پی کے بورڈ ممبران کو بھی تعریفی اسناد پیش کیا۔ کوہ کے معروف سماجی شخصیت شریف حسین اور دوسر ے مغززیں بھی کثیرتعداد میں موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات