چترال (نما یندہ چترال میل) جماعت اسلامی یوتھ فورس کا 16اپریل کو پشاور میں منعقد ہونے والی گرینڈ یوتھ کنونشن میں چترال سے بھر پور شرکت کے لئے تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں اورامیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان کے آواز پر لبیک کہتے ہوئے جے۔ آئی یوتھ کے کارکنوں نے کام کا آغاز کردیا ہے جوکہ چترال میں ایک ناقابل تسخیر یوتھ فورس بن چکی ہے جس میں اب تک 14ہزار جوشیلے اور پاک باز نوجوانوں نے رجسٹریشن کرکے اس کے پرچم تلے آگئے ہیں۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع چترال مولانا جمشید احمد کی موجودگی میں جے۔آئی یوتھ کے ضلعی صدر وجیہ الدین اور دوسرے رہنما انجینئر فضل ربی، مولانا سلامت اللہ، عرفان عزیز، جہا نزیب، تو صیف احمد، امتیاز الرحمان،غفور احمداور دوسروں نے جے۔آئی یوتھ خیبر پختونخوا کی طرف سے پشاور میں گرینڈ یوتھ کنونشن کے انعقاد کو وقت کا اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع چترال کے ۹ یو نین کونسلز میں انٹرا یوتھ الیکشن جماعت اسلامی چترال کی زیر نگرانی شفاف اور خوش اسلوبی سے انجام پا چکے ہیں جس کے لئے چودہ ہزار نوجوانوں نے رجسٹریشن کی تھی جبکہ ضلعے کے باقی 15یونین کونسلوں میں موسم کے سازگار ہونے پر انٹرا یوتھ الیکشن منعقد کرائے جائیں گے جس کے لئے مقامی نوجوان بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔گذشتہ سال جے آئی یوتھ چترال ضلع چترال میں مختلف پروگراما ت بھی اپنے نوجوانوں کے تعا ون سے انجام دینے میں کامیاب ہوا ہے۔ جس کی تمام تر کریڈٹ جے آئی یوتھ کے نوجوانون کو جا تا ہے۔ضلعی جے آ ئی یوتھ کی جانب سے چترال کے باقی یو سیز میں بھی رجسٹریشن فارم پہنچا دیے گیے ہیں جہاں سے نوجوان رجسٹرڈ ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ ۰۳ اپریل کو اپر چترال میں بھی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔۶۱ اپریل کے گرانٹ یوتھ کنونشن میں ضلع چترال سے جے آئی یوتھ کے نوجوان بھر پور اور کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ جے آ ئی یوتھ کے ذمہ داران متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے چترال کے محب اسلام اور غیور نوجوانون سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کنونشن میں بھر پور شرکت کرکے اس قافلے کا حصہ بنیں۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات