”میری ماں پیاری ماں“
گلاب جیسی خوشبو، چودھویں کے چاندجیسی چاندنی، فرشتوں جیسی معصومیت، سچائی کا پیکر، لازوال محبت، شفقت، تڑپ، قربانی جب یہ تمام لفظ یکجا ہوجائیں تو بن جاتا ہے تین لفظوں کا حرف ”ماں“۔ ماں کے قدموں تلے جنت ہے، ماں کو مسکرا کر دیکھنے سے مقبول حج کا ثواب ملتا ہے۔ ماں کی زندگی تاریک راہوں میں روشنی کا مینار ہے۔ ماں اور پھول میں کوئی فرق نہیں، ماں قدرت کا عطا کردہ بہترین عطیہ ہے۔ ایک انمول خزانہ ہے، ممتا کا ٹھاٹیں مارتا سمندر خوشبوؤں کا جھکڑ ہے، نرم و لطیف ہوا کا جھونکا ہے، بیٹی کی سر کی چادر ہے، بلکتے بچے کیلئے لوری ہے، چاندنی کی ٹھنڈک ہے، مصیبتوں میں ڈھال ہے، گھر کی ملکہ کا نام ہے، جنت کی رونق ہے، آسمانی تحفہ ہے، کائنات کی خوبصورتی کا راز ہے، اک دعا ہے جو ہر وقت میرے لبوں پہ جاری رہتی ہے، ماں کی اصل خوبصورتی اس کی محبت ہے، اور میری ماں دنیا کی خوبصورت ترین ماں ہے۔ ماں کے نام چند بندقارئین کیلئے حاضر خدمت ہیں!
ماں تجھ پہ ہی پڑی تھی
میری زیست کی پہلی نظر
سمویا ہوا تھا تیری آنکھوں میں
محبت کا ایک سمندر
تیرا خوب دل دھڑکتا تھا میرے ہر قدم پر
چلتے چلتے مجھے گرنے سے پہلے تو سینے سے لگاتی تھی
پھر دھیرے دھیرے پہنچا میں تعلیم کے دنوں تک
کیاکیا بتاؤں ماں! وار دیں ساری خوشیاں تو نے میری تعمیر پر
تجھی کو خیال ہوتا میری کتاب، کاپی، قلم کا
اگر چہ میں انجان تھا قلم سے او ر لکھنے سے بے خبر
اے بہنوں! بھائیوں! آج ماں کی قدر کرلو
ورنہ یہ دنیا کل کو تمھیں کردے گی بے قدر
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





