چترال (نما یندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر شہاب حامد یوسفزئی نے چترال میں اپنی تعیناتی کے بعد ضلع کونسل چترال کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ باہمی اتحاد و روابط کے بغیر حکومتیں چل سکتی ہیں اور نہ عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ اس لئے میں اپنے آپ کو ضلع کونسل کا حصہ سمجھتا ہوں اور آپ میرے حصے ہیں۔ اداروں پر مثبت تنقید ہونی چاہیے جس میں اصلاح احوال کے ذریعے عوام کی بھلائی مقصود ہو۔ غیر ضروری اور بلاوجہ تنقید کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا۔ کہ میں یہ وثوق سے کہ سکتا ہوں، کہ کوئی بھی فرد سیاست سے خالی نہیں ہے۔ لیکن عوام کی خدمت سب سے بڑی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ضلع کونسل چترال انتہائی سنجیدہ عوامی نمایندہ ادارہ ہے۔ جس میں عوامی کے بہبود، علاقے کی تعمیر و ترقی کے امور سوچ اور غور کیا جاتا ہے۔ ایسے معزز ایوان میں اپنی حاضری کو اعزاز سمجھتا ہوں۔ اور میں جہاں تک بھی ہو سکا اجلاس میں حاضری کی کوشش کروں گا۔ اور اپنے دوسرے اداروں کو بھی میں ہدایات دیتا ہوں کہ وہ بھی اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ سابقہ دور میں ضلع کونسل اور ڈپٹی کمشنر کے مابین کوئی بہتر تعلقات نہیں تھے۔ اب انشاء اللہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ اور ہم باہم مل کر چترال کی ترقی کیلئے کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ جائز کام کیلئے ممبران کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ اور ضلع کے تمام ممبران کی میں دل سے عزت کرتا ہوں۔ قبل ازین جب ڈپٹی کمشنر ضلع کونسل اجلاس کے دوران آئے۔ توضلع ناظم اور دیگر ممبران نے اُنہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شیشی کوہ شیر محمد اور محمد حسین ،اقلیتی ممبر نابیگ ایڈوکیٹ، مولانا محمود الحسن نے ڈپٹی کمشنر کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کے مسائل بیان کئے۔ کنوئنیر ضلع کونسل چترال مولانا عبدالشکور نے ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے نیک جذبات کو باہمی روابط کے استحکام کیلئے خوش آیند قرار دیا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





